16 ستمبر 2012 - 19:30

مظاہرین سے خطاب میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا امین شہیدی نے کہا کہ شان رسالت ۖ میں گستاخی کرنے والوں کو اس پاک سرزمین پر رہنے کا کوئی حق حاصل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا تھا۔ اس کے مکین کسی بھی صورت میں شان رسالت ۖ میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتے۔

ابنا: امریکہ میں تیار ہونے والی توہین آمیز فلم کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے مرکزی امام بارگاہ اثناء عشری G-6/2 سے امریکی سفارتخانے تک ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امین شہیدی، رکن شوریٰ عالی مولانا محمد اقبال بہشتی، سیکرٹری امور خارجہ مولانا شفقت شیرازی، سیکرٹری تبلیغات مولانا حسنین گردیزی، سیکرٹری شعبہ جوانان مولانا شیخ اعجاز حسین بہشتی، مرکزی سیکرٹری شعبہ فلاح و بہبود نثار فیضی، مرکزی سیکرٹری روابط ملک اقرار حسین، صوبہ بلوچستان کے سیکرٹری جنرل مولانا مقصود علی ڈومکی، صوبہ پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا اصغر عسکری سمیت دیگر اکابرین نے کی۔ شرکائے ریلی نے بڑے بڑے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے۔ جن پر امریکہ اور گستاخان رسول (ص) کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے امریکی انتظامیہ اور صہیونیت کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی اور مطالبہ کیا کہ گستاخی کے مرتکب امریکہ کے سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک بدر کیا جائے۔ شرکائے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا امین شہیدی نے کہا کہ شان رسالت ۖ میں گستاخی کرنے والوں کو اس پاک سرزمین پر رہنے کا کوئی حق حاصل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا تھا۔ اس کے مکین کسی بھی صورت میں شان رسالت ۖ میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریم ۖ کی شان میں کی جانے والی گستاخیوں پر خاموش رہنا بھی سنگین جرم ہے۔ انشاء اللہ مجلس وحدت مسلمین اس ضمن میں ہر سطح تک احتجاج کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ پیغمبر گرامی اسلام ۖ عالم اسلام کی سب سے محبوب ترین شخصیت ہیں، جن کی شان میں گستاخی سے پورا عالم اسلام غم زدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد امریکہ ہے اور دنیا کا سب سے بڑا انتہا پرست خود امریکہ اور اس کی حواری قوتیں ہیں۔ تمام عالم اسلام کی ذمہ داری ہے کہ اس بڑے شیطان کے خلاف اپنی بھرپور نفرت کا اظہار کرے۔ مولانا امین شہیدی نے کہا کہ اس فلم کی تیاری کے معاونین، سرمایہ کار اور اس میں کام کرنے والے واجب القتل ہیں۔ مظاہرین سے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امین شہیدی، سیکرٹری امور جوانان شیخ اعجاز بہشتی، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری مولانااصغر عسکری اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور توہین آمیز فلم کی تیاری پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس قبیح فعل میں ملوث عناصر کسی بھی رو رعایت کے مستحق نہیں۔...../169